اسپین کا اسرائیل پر دفاعی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

0
47

اسپین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل پر اسلحے کی فراہمی سمیت متعدد پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ ان اقدامات کا مقصد غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ظلم و زیادتی کو روکنا، ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنا ہے۔

اعلان کے مطابق اسپین نہ صرف اسرائیل کے ساتھ دفاعی تجارت معطل کرے گا بلکہ ان افراد پر سفری پابندیاں بھی لگائے گا جو مبینہ طور پرفلسطینیوں کیخلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ اسپین نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل جانے والے ہتھیار لے جانے والے طیارے اور جہاز اسپین کی بندرگاہیں اور فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ساتھ ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

ان فیصلوں کےنتیجے میں اسپین اوراسرائیل کےدرمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہواہے، اور اسپین نےاپناسفیر تل ابیب سے واپس بلالیا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیرِ خارجہ نےاسپین کے اقدامات کی مذمت کرتےہوئےجواباً اسپین کےدووزرا پر پابندیاں عائد کرنیکا عندیہ دیا ہے۔

Leave a reply