اسپتال کی لفٹ نیچےگرنےسےخاتون ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ہسپتال کی لفٹ گرنےسے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
خاتون نے موت سےچند روز قبل ایک بچےکوجنم دیا تھا، تاہم لفٹ گرنےکیوجہ سےجانبحق ہوگئی، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
کرشمہ نامی خاتون لفٹ میں موجود تھی جسے سٹریچر پر گراؤنڈ فلور پر جنرل وارڈ میں منتقل کیاجارہا تھا۔
حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ بھارتی پولیس کیمطابق خاتون کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔









