
ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد نے زخمی نوجوان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق پانچ نامعلوم افراد ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے اور زیر علاج نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علاج کے لیے آنے والا زخمی نوجوان محفوظ رہا۔
ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔ فوٹیج میں نامعلوم افراد کو ہسپتال پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔









