اسٹیڈیم گرانے کے دل دہلا دینے والے مناظر وائرل

0
221
اسٹیڈیم گرانے کے دل دہلا دینے والے مناظر وائرل

ہاٹ لائن نیوز : ملائیشیا میں فٹبال کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں مذکورہ اسٹیڈیم کو تماشائیوں کی جانب سے غیر محفوظ قرار دیا جانے لگا اور انتظامیہ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

بعد ازاں شاہ عالم فٹبال اسٹیڈیم کو گرانے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں اسٹیڈیم کی چھت، ستون گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شاہ عالم فٹبال اسٹیڈیم کو سال 1994 میں کھولا گیا تھا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرانے اسٹیڈیم کی جگہ نئے اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جو 2029 تک مکمل ہوجائے گا۔

Leave a reply