اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی بندش کا اعلان کردیا

0
376
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی بندش کا اعلان کردیا

اسلام آباد : ملک بھر میں ہفتے سے پیر 3 روز تک بینک بند رہیں گے ۔پیر کو نئے مالی سال کے پہلے روز بینکوں کی چھٹی ہوگی ۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کوتمام بینکس اپنے اکاؤنٹس کلوزکرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کیمطابق بینک دولت پاکستان یکم جولائی 2024 (بروز پیر) کوبینک ہالیڈے کی بنیاد پر عام لین دین کیلیئے بند رہے گا

چنانچہ تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے / مائیکرو فنانس بینک اُس روز عام لین دین کے لئے بند رہیں گے ، تاہم بینکوں ، ترقیاتی مالی اداروں / مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔پیر کو بینکس کاعملہ کام پر آئے گا لیکن پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی ۔

Leave a reply