
اسٹیج اداکارہ کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی
لاہور کی ایک سیشن عدالت نے اسٹیج ڈانسر شازیہ کے قتل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بنا پر ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
قتل کیس میں ملزم وارث علی کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے جبکہ عدالت نے شازیہ کے قتل پر ملزم کو پانچ لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
تھانہ اقبال ٹاؤن میں 2022 میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، مجرم نے پیسوں کے لین دین پر اسٹیج ڈانسر کو فائرنگ کر کے قتل اور دو بہنوں کو زخمی کر دیا تھا۔









