
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز بھی مثبت رجحان جاری رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار پھر 1 لاکھ 61 ہزار کی حد عبور کرلی۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 628 پوائنٹس بڑھ کر 1,61,286 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ نے بھرپور کارکردگی دکھائی تھی اور سیشن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2,473 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,60,657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہوکر 280 روپے 76 پیسے ہو گئی۔









