اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جنازے کے شرکاء نے اسماعیل ھنیہ کی تصویر اور فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ اسماعیل ھنیہ کے جنازے کو سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیا گیا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا، جس کے لیے ان کی میت آج دوحہ منتقل کی جائے گی ۔









