اسلام آباد یونائیٹڈ کا ری ٹین اعلان، سلمان ارشاد اور آندریس گوس کی قیمتیں سامنے آ گئیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
فرنچائز نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس نیا کھلاڑیوں کے لیے 45 کروڑ روپے مختص تھے، جن میں سے 9.6 کروڑ روپے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں پر خرچ ہو چکے ہیں۔ فرنچائزز کو یہ رقم پی سی بی کو اطلاع دینے کے لیے فراہم کی گئی تھی، جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اضافی 5.5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔









