اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

0
166
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

راولپنڈی میں کھیلے گئے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 244 رنز کے ہدف میں پشاور زلمی کی ٹیم 18.2 اوورز میں 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی،
پی۔ایس۔ ایل کی تاریخ میں پشاور زلمی کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔

محمد حارث کی 87 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب چھ رنز بنا سکے، زلمی کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، عماد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان اور بین نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا، فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، کولن منرو نے چالیس، سلمان علی 30 رنز، اعظم خان 16 جبکہ جیسن ہولڈر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا,اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

Leave a reply