اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیٹی نے باپ کو پہچاننے سے انکار کردیا

0
215
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیٹی نے باپ کو پہچاننے سے انکار کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیٹی نے باپ کو پہچاننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں باپ کی طرف سے بچی کو تسلیم نہ کرنے اور حق مہر کی واپسی کے بارے میں عزہ مسرور کی اپیل پر سماعت کی، جسٹس محسن کیانی نے اس کیس کی سماعت کی، عدالت کے حکم پر بچی کی ماں نے بیٹی کو باپ سے ملاقات کروائی، لیکن بچی نے اپنے باپ کو پہچاننے سے انکار کر دیا، جسٹس کیانی نے بیٹی کو چیمبر میں بلا کر سوالات کیے، جس پر بچی نے بتایا کہ وہ صرف اپنے ماموں اور نانا کو جانتی ہے۔

والد نے کبھی بھی اس سے ملاقات کی کوشش ہی نہیں کی، عدالت کے حکم پر بچی کے والد نے 1.5 لاکھ روپے بیٹی کی والدہ کو ادا کر دیے ہیں، جسٹس محسن کیانی نے کہا ہے کہ بچی نے والد کو پہچاننے سے انکار کیا ہے، بچی کا باپ سے تعلق قائم نہ ہونے کا عملی ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply