
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون سینٹر کے پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے جب کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون کے پلازہ کےگراؤنڈ فلور پر آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں تاحال مصروف ہے تاہم آگ لگنے سے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔








