اسلام آباد کی عدالت میں دلچسپ واقعہ: ملزم کی جگہ حاضری دینے والا شخص گرفتار

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شخص اپنے دوست کی جگہ عدالت میں حاضری دینے پہنچ گیا۔
واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش آیا جہاں بلال خان نامی ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہو رہی تھی۔ تاہم بلال کی بجائے اس کا دوست شاہد کریم عدالت میں پیش ہوا۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے جب بلال خان کی گرفتاری کا حکم دیا تو شاہد کریم نے گھبرا کر حقیقت بتا دی کہ وہ بلال نہیں بلکہ اس کا دوست ہے، اور یہ بھی بتایا کہ بلال نے اسے کہا تھا کہ “صرف حاضری دے دینا، کچھ نہیں ہوگا”۔
عدالت نے جعل سازی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے شاہد کریم کو گرفتار کرنے اور بلال خان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے اس کی بھی گرفتاری کا حکم دے دیا۔









