اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں، جس کے بعد ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ان ملازمین کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے میں مختلف گریڈز پر تعینات یہ ملازمین کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سی ڈی اے کی انکوائری ٹیم نے بھی ان کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے اس وقت سی ڈی اے میں خلاف قانون بھرتیوں کے معاملات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔









