اسلام آباد پولیس کی وردی کاپیٹرن تبدیل

0
242
اسلام آباد پولیس کی وردی کاپیٹرن تبدیل

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کا کایونیفارم پیٹرن تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی پولیس کے تمام افسران و جوانوں کا یونیفارم ایک جیسا ہو گا، افسران اور اہلکار پنجاب پولیس کی یونیفارم چھ پاکٹ پینٹ پہنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفاری سوٹ کیطرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھا جائے گا، تمام اہلکار نیوی بلیو انر اور اسکائی بلیو شرٹ پہنیں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاہےکہ نیم پلیٹ کے حوالے سے سامنے جیب سائز کا سیاہ پٹا ہوگا، نئے کپڑے سے بنی پنجاب اسٹائل بیلٹ استعمال کی جائے گی۔

Leave a reply