اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وردی اور نظام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

0
108
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وردی اور نظام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی وردی کا ڈیزائن کالے اور گرے رنگوں پر مشتمل ہوگا، جسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں دفاتر میں تعینات عملے کو نئی یونیفارم فراہم کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی وردی تبدیل کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے لیے جدید سہولیات متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں شامل کی جا رہی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی اور ٹریفک کنٹرول میں مدد دیں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ الیکٹرک گاڑیاں چینی کمپنی کی تیار کردہ ہیں اور توقع ہے کہ عید کے موقع پر انہیں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو سفری سہولت میں اضافہ مل سکے۔

Leave a reply