
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روکا ، جس پر گاڑی سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور رانگ وے سے بھاگنے کی کوشش کی۔
پولیس افسر کو سینے پر فائر لگا مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے پولیس افسر محفوظ رہا جب کہ گاڑی میں سوار ایک ملزم زخمی ہوگیا ہے۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔









