اسلام آباد میں پسند کی شادی پر لڑکی کا بہیمانہ قتل

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ کیا گیا جس میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ شوہر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر تیز دھار آلے سے کئی وار کیے۔ لڑکی شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی اس شادی پر لڑکی کے گھر والے اس سے سخت ناراض تھے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔









