اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

0
34
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماعات، احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں حصہ نہ لیں، کیونکہ دفعہ 144 کے تحت تمام اجتماعات غیر قانونی سمجھے جائیں گے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے میں تعاون کریں۔
دوسری جانب، ایرانی سپریم لیڈر کی حالیہ شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران مظاہرین قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ صورتحال کشیدہ ہے اور حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہریوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماع کا حصہ نہ بنیں۔

Leave a reply