اسلام آباد میں بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

0
157
اسلام آباد میں بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

اسلام آباد میں یکم اکتوبر 2025 سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

شہری سہولت کے پیش نظر فیض آباد میں واقع ٹریفک پولیس آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 11 خدمت مراکز پر بھی لائسنس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان مراکز کے اوقات کار شام 6 بجے سے بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔

Leave a reply