
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔
پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج سہ پہر جلسے کی اجازت دے دی گئی، جلسے کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اس حوالے سے میٹروبس انتظامیہ کیمطابق راولپنڈی صدر سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بس سروس بند کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد پر میٹرو بس سروس کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہیں۔









