اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو دو گھنٹے فلائٹ آپریشن معطل رہے گا

0
23
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو دو گھنٹے فلائٹ آپریشن معطل رہے گا

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف معطل رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8 بج کر 30 منٹ سے صبح 10 بج کر 30 منٹ تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بند رہے گی۔

اس دوران فضاء میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضافی ایندھن ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر کی صورت میں مشکلات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply