اسلام آبادکےتمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا گیا

0
171
اسلام آبادکےتمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے اور جانیوالے راستے بند کر دیے گئےہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد جانیوالے راستے بند کر دیے ہیں اور دارالحکومت جانیوالی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

چھبیس چونگی کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سری نگر ہائی وے کو بھی زیرو پوائنٹ پر بند کر دیا گیا ہے۔

کھنہ پل پر ایکسپریس وے کو بھی دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے، کھنہ پل پر رکھے کنٹینر میں آگ لگ گئی تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر کنٹینرز بھی رکھ دیے گئے ہیں جب کہ فیض آباد سے اسلام آباد جانیوالی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹر چینج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف پوائنٹس پر بند کر دیا گیا جب کہ مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس پر بند کر دیا گیا۔

Leave a reply