اسلام آباداورراولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، 6 ہزار پولیس اہلکار اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ 2 ہزار پولیس اہلکار بیک اپ کیلیے تیار ہیں۔
راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخلے کیلیے 135 بلاگنگ پوائنٹس اور چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، اینٹی رائڈ اور ایلیٹ فورس کو فسادات پر قابو پانیکے آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال کرنےپر پابندی عائد کردی گئی، انٹرنیٹ کی سہولت انتہائی سست رہی، جبکہ میٹرو بس سروس بھی فی الوقت معطل ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے 70 مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی، پولیس کو آنسو گیس کےشیل اور بندوقیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے احتجاج، مظاہرے، ریلی کی اجازت نہیں دی جائیگی، امن خراب کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات ہیں، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر قانون کو متحرک کیا جائیگا۔








