اسرائیل کے پاس ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے

اسرائیل کے پاس ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر سکے، ہم ایران سے بات چیت کریں گے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ مذاکرات سے پہلے سیز فائر کروانا چاہتا ہوں، نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا مسئلے کا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کے فیصلے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا بہت مشکل ہے، اسرائیل کے پاس صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر سکے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا، اسرائیل اچھا جا رہا ہے اور ایران کم ٹھیک جا رہا ہے، اگر امریکی اثاثوں پر حملہ کیا گیا تو حملہ کرنے والوں کو دکھ ہو گا، ایران سے بات چیت کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلے گا۔









