اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں نسل کشی قرار، اقوام متحدہ کی تہلکہ خیز رپورٹ

0
118
اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں نسل کشی قرار، اقوام متحدہ کی تہلکہ خیز رپورٹ

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ کے دوران نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں شہری علاقوں، گھروں، شیلٹرز اور نام نہاد محفوظ مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگ جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران شواہد سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اسرائیلی حکام اور فوج نے فلسطینی آبادی کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کارروائیاں کیں، جو نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔

کمیشن کی سربراہ، ناوی پیلی نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، صدر، اور سابق وزیر دفاع یواف گیلانٹ کے بیانات اور اقدامات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ تینوں افراد ریاست اسرائیل کے نمائندے ہیں، لہٰذا ان کے افعال اور بیانات اسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ادھر اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے “جھوٹا” اور “توہین آمیز” قرار دیا ہے۔ اسرائیل نے اس تحقیقاتی عمل کا آغاز ہی سے بائیکاٹ کیا تھا۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل کے اقدامات پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے، اور غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔

Leave a reply