اسرائیل کی جانب سےغزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پرپابندی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےغزہ کےمعاہدےکوبڑھانے کیلئے اسرائیلی شرائط کو قبول کرنےسےانکارکردیا ، جس پراسرائیل نےغزہ کو امدادی سامان کی فراہمی پرپابندی عائدکردی ہے۔
اسرائیلی حکومت ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کی تجویز کو اپناتے ہوئے ، رمضان اور یہودی تہوار کے دوران غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کرنے پر راضی ہوگئی ، یہ اعلان اتوار کی صبح وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کیا۔
یادرہےکہ اسرائیل اور حماس کےمابین جنگ بندی کاپہلامرحلہ ہفتہ کووسیع پیمانےپتامدادکیساتھ ختم ہواتھا۔









