اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کر کے حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے طالب عبداللہ حزب اللہ کے سینئر رہنما تھے جو 8 ماہ سے اسرائیل کے خلاف حملے کر رہے تھے۔








