اسرائیل نے جنوبی لبنان پر شدید ترین فضائی حملہ کردیا

0
173
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر شدید ترین فضائی حملہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد اسرائیل کا لبنان پر شدید ترین براہ راست حملہ۔ 100 سے زائد اسرائیلی فضائی حملوں میں 70 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب نے اس حملے میں لبنان کے 100 راکٹ لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز عبور کر کے جنگ کا اعلان کر دیا ہے، اب وہ بدلہ لیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کر دیا ہے، تمام ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں اور اب حزب اللہ بدلہ لے گی۔ حسن نصر اللہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply