اسرائیل نےاسماعیل ہنیہ کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل کے وزیر دفاع نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ رواں سال تہران میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے وزارت دفاع کے حکام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ اسرائیل جلد ہی یمن کے حوثی باغی رہنماؤں کو نشانہ بنائیگا۔
اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے یمن میں حوثی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح شکست دینگے جس طرح انہوں نے دشمن گروپوں حماس اور حزب اللہ کو شکست دی تھی۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے دفاعی نظام کو اندھا کردیا، اس کی پیداوار کو نقصان پہنچایا اور شام کی اسد حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ کاٹز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل ہر اس شخص کو سزا دے گا جو انہیں نقصان پہنچائے گا۔








