اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند
سیکیورٹی صورتحال کے سبب امریکی سفارت خانہ اسرائیل میں جمعہ تک بند کر دیا گیا ہے، امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موجود تمام امریکی اہلکار اور اہلِ خانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں موجود رہیں، اس وقت امریکہ اسرائیل سے ان کے انخلا اور معاونت کی پوزیشن میں موجود نہیں ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ اعلان تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک ایرانی میزائل گرنے کے بعد کیا ہے، امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ سفارتخانہ کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے سفارتخانے کو نقصان پہنچا ہے، اسرائیل میں موجود سات لاکھ امریکیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹس دوبارہ کھلنے کے بارے میں سفارتخانہ کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔








