
اسرائیل فلسطینیوں پرجاری مظالم کوبندکرے ، اسحاق ڈار
ہاٹ لائن نیوز : اسلامی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کےوزرائے خارجہ کااجلاس سعودی عرب کےشہر جدہ میں واقع اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے صدر دفاتر میں منعقد ہوا ، جسمیں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکی۔
اس اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کیساتھ کھڑاہےاور عرب لیگ کےفیصلےکی بھر پورحمایت کرتاہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کیساتھ ، یہ ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکیں اور بین الاقوامی قانون پرعمل کریں۔
او آئی سی میٹنگ میں ، ممبر ممالک نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سےاس بات کامطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کےتحفظ کیلئے فوری طورپرٹھوس اقدامات کریں۔








