اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے ممالک پر مفتی اعظم کی تنقید

0
199
اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے ممالک پر مفتی اعظم کی تنقید

اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے ممالک پر مفتی اعظم کی تنقید

مفتی اعظم عمان شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ایک بیان میں کہا: یہ حیران کن بات ہے کہ کچھ ممالک یہودی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہ رہے ہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کا وجود جلد مٹنے والا ہے، اسرائیل کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ: اس ملک کے باشندے جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ لوگ اپنی وقتی بقا کو برقرار رکھ سکیں۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ خود جانتے ہیں کہ اس زمین پر انہیں کبھی سکون اور چین نہیں مل سکتا، انہوں نے سوال پوچھا کہ جو لوگ ایک مٹنے والے وجود اور زوال پذیر اقتدار کے ساتھ رہنے پر اصرار کر رہے ہیں، انہیں اس بات کا خوف نہیں کہ ان کی یہ مفاہمت آخر خسارے کا سودا ہو گی؟ یہ انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے، انہوں نے اپنی بات عربی کے ایک شعر کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے کہا : ” مصیبت کے وقت برائی کو اچھا سمجھنا بہت بڑی بدقسمتی ہے “

Leave a reply