اسرائیل ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

0
170
اسرائیل ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فوج کے ایک سابق میجر نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں جس سے نکلنا ناممکن ہے۔

اسرائیل کے سابق میجر جنرل یتزاک باراک نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پر پھنس گئے ہیں جہاں ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے تو دوسری طرف ایران کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔

سابق میجر جنرل نے خبردار کیا کہ اگر غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوئے تو خطے میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ چھڑ سکتی ہے اور اسرائیل کو ہر طرف سے شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

سابق اسرائیلی میجر جنرل نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے ہیں ان میں سے کوئی بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ اگر یہی صورتحال رہی اور اسرائیلی وزیراعظم اور اس کے اتحادی نہ بدلے تو اسرائیل ایک سال میں صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

Leave a reply