اسرائیلی وزیراعظم فوڈ پوائزنگ کا شکار

اسرائیلی وزیراعظم فوڈ پوائزنگ کا شکار
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کل رات طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے آفس حکام کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کرانے پر نیتن یاہو میں آنتوں کی سوزش اور پانی کی کمی بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق نیتن یاہو 3 دن گھر پر آرام کریں گے اور اس دوران وہ گھر سے ہی سرکاری امور کی انجام دہی کریں گے۔








