اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 85 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کیمطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سےجاری اسرائیلی جارحیت کےنتیجےمیں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والوں میں 72 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔









