اسرائیلی فوج کا محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعوی

0
187
اسرائیلی فوج کا محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعوی

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے گیارہ فلسطینی شہید، نصرت پناہ گزین کیمپ اور شجایا پر ڈرون حملوں سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ وسطی غزہ اور دیر البلاح پر بمباری سے 8فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس کی جنرل سیکیورٹی سروس میں سیکیورٹی کے سربراہ محمد احمد البیک اتوار 2 جنوری کو حماس کے کمانڈ کمپلیکس پرکیےگئےایک فضائی حملے میں مارےگئے۔

اسرائیل کیمطابق البیک حماس کے فیصلہ سازی کے عمل میں اہم شخصیات میں سے ایک تھے اور تنظیم کے اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے معلومات اکٹھا کرنے، اس کے رہنماؤں کی حفاظت اور اپنی عسکری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ضروری پناہ گاہیں فراہم کرنے کا ذمہ دار تھے۔

Leave a reply