اسرائیلی فوج اور حکومت کے چھکے چھوٹ گئے

0
139

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو حزب اللہ کے نشانے پر آگئے، حزب اللہ کا ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پہنچ گیا۔

حزب اللہ کے ڈرون نے قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کی تصاویر کھینچ لیں جو فوراً وائرل ہوگئیں۔

حزب اللہ نے اس اقدام سے نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت ثابت کر دی ہے جس کے بعد اسرائیلی حکومت اور فوج کے چھکے چھوٹ گئے ہیں۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت نیتن یاہو رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

قیصریہ کے ساحل پر گشت کرنے والی اسرائیلی بحریہ کی ایک کشتی نے مبینہ طور پر قریبی علاقے میں ایک مشکوک طیارے کی اطلاع دی۔

Leave a reply