اسرائیلی فضائی حملہ: نیتن یاہو نےقطری وزیر اعظم سےمعافی مانگ لی

0
120
اسرائیلی فضائی حملہ: نیتن یاہو نےقطری وزیر اعظم سےمعافی مانگ لی

دوحہ، 30 ستمبر: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حالیہ فضائی حملے کے بعد قطری وزیر اعظم سے رابطہ کر کے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ حملہ قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کے مبینہ مرکزی دفتر کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حملے میں حماس کے پانچ افراد کے ساتھ ایک قطری سکیورٹی اہلکار بھی جان سے گیا۔ حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

نیتن یاہو نے یہ معذرت امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کی، جب انہوں نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کو فون کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت حماس کی قیادت غزہ کے حوالے سے ایک ممکنہ جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہی تھی، جو امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد ان کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنانا تھا، تاہم رہنما محفوظ رہے۔

قطر نے اس واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری وضاحت طلب کی تھی۔

Leave a reply