اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل

0
183
اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل

اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل

ترکی کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے اسرائیلی جنگی طیارے کچھ وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے، لیکن ترک فضائیہ نے انہیں وارننگ دے کر واپس جانے کے لیے مجبور کر دیا، ترک فضائیہ کے طیاروں نے اڑان بھر کر اسرائیلی طیاروں کو خبردار کر دیا جس کے بعد وہ فوراً ترک حدود سے نکل گئے، ترکی کو انٹیلی جنس ذرائع سے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی، ترک فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی سرحد پر نگرانی کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی دراندازی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

Leave a reply