اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا سخت ردعمل

اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا سخت ردعمل
سعودی عرب نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ اس کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہے، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور ایران کے چھ فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔








