اسرائیلی حملہ : 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز: غزہ کی پٹی میں دن کے وقت اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق 6 جولائی کو نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 3 صحافی شہیدہو گئے تھے۔شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک صحافی جوڑا امجد جاہ، وفا ابو دبان اور ان کے بچے اور صحافی رزق ابو شقیان شامل ہیں۔جبکہ ڈیپ شاٹ میڈیا کمپنی کےصحافی احمد سوکر اور سعدی مادوخ بھی اسرائیلی حملے میں جان بر نہیں ہو سکے۔









