اسرائیلی حملوں میں 6 ہوائی اڈے اور 10 ایرانی فوجی شہید

اسرائیلی حملوں میں 6 ہوائی اڈے اور 10 ایرانی فوجی شہید
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے پاسداران انقلاب کے کم از کم دس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، یہ حملے ایران پر تیرہ جون سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ بتایا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے مشرق، مغرب اور وسطی حصوں میں 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں ایران کے 15 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہو گئے ہیں، حملوں میں زیر زمین بنکرز ، رن وے، ایندھن بھرنے والے طیارے اور ایران کے F-14، F-5 اور AH-1 طیارے تباہ کیے گئے ہیں، میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ “اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی فضائی طاقت اور ہوائی اڈوں کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا ہے۔”