اسرائیلی حریف کو ہرانےوالے آئرش فائٹر کا نعرہ سوشل میڈیا پر وائرل

0
195

اسرائیلی حریف کو ہرانےوالے آئرش فائٹر کا نعرہ سوشل میڈیا پر وائرل

روم میں کیج واریر 189 کےمکسڈمارشل آرٹس مقابلہ نے دنیا بھر میں توجہ مبذول کروائی ، جب آئرلینڈ کے لڑاکاپیڈی میکوری نے اسرائیلی حریف شوکی فراج کو شکست دی اور ‘فری فلسطین’ کا نعرہ لگایا۔

27 سال کی عمر میں پیڈی میکوری ، جو مغربی بیلفاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں ، نے لڑائی کے دوران مکمل تسلط برقرار رکھا اور ایک متفقہ فیصلے کے ذریعہ کامیاب ہوئے۔ لیکن اصل توجہ اسوقت سامنے آئی جب اس نے اپنے اسرائیلی حریف کو زمین پر مارتے ہوئے کئی بار ‘فری فلسطین’ کا نعرہ لگایا۔

مقامی تماشائیوں نےبھی ‘فری فری فلسطین’ کے زوردارنعرےلگائے۔

Leave a reply