اسرائیلی بربریت اور دہشت گردانہ حملےتاحال جاری

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کیمطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے ، الشطی کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچے شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 60 لبنانی شہری شہید اور 130 زخمی ہو گئے ہیں۔









