
ہاٹ لائن نیوز : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بعد سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا دورہ امریکہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز دورہ امریکا منسوخ کردیا گیا تھا جب کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے آج صبح روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف آج دوپہر روانہ ہوں گے، وزیراعظم 23 ستمبر کو لندن سے نیویارک پہنچیں گے۔









