اسحاق ڈار کا قطری وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

0
189
اسحاق ڈار کا قطری وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈار کا قطری وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ہے، قطری وزیراعظم نے دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے بات چیت اور سفارت کاری سمیت امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے قطر اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Leave a reply