استنبول سے لاہورآنےوالی پرواز میں مسافر کی اچانک موت

0
170
استنبول سے لاہورآنےوالی پرواز میں مسافر کی اچانک موت

ہاٹ لائن نیوز : استنبول سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر صحت کی خرابی کے باعث دم توڑ گیا جس کے باعث پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق استنبول سے لاہور جانے والی پرواز ٹی کے 714 نے آج صبح 4 بج کر 35 منٹ پر لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم طیارہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار ایک مسافر بیمار ہوگیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے پائلٹ نے طبی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملنے کے بعد ایئربس اے 330 طیارے نے باکو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اور مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا تاہم اس وقت تک مسافر کی موت ہو چکی تھی۔

میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایئرلائن انتظامیہ کے حوالے کر دیا جب کہ پرواز تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔

Leave a reply