استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس میں نرمی؛ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانی کا امکان

0
117
استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس میں نرمی؛ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانی کا امکان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کو سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس کے ساتھ لانے کی سہولت دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت نوید قمر نے کی۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی موجود نہیں تھے، جس پر کمیٹی کے بعض اراکین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی میں اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ ممکن نہیں کیونکہ ٹیکس پالیسی کا اختیار اسی ادارے کے پاس ہے۔

کمیٹی کے رکن علی موسیٰ گیلانی نے تجویز پیش کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کم از کم سال میں ایک موبائل فون اپنے اہلخانہ کے لیے تحفے کے طور پر بھیجنے کی اجازت ملنی چاہیے، تاکہ ان پر مالی بوجھ کم ہو اور وطن میں موجود خاندان کے ساتھ رابطے میں آسانی رہے۔

Leave a reply