
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اسامہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔ شو میں اسامہ خان نے بطور اداکارہ مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف بھی کی۔
میزبان کی جانب سے پسندیدہ اداکارہ کے سوال پر اسامہ خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی مشہور شخصیات میں ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ مایا علی پہلے ہی جان چکی ہیں کیونکہ میں شوز میں کئی بار کہہ چکا ہوں۔ لیکن مجھے دونوں اداکارائیں پسند ہیں۔
شو کے میزبان نے جب اسامہ خان سے اداکارہ پر اپنے کرش کے اظہار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر اظہار خیال کی بات ہے تو میں مایا علی کو ہی منتخب کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
پاکستانی فلم نایاب سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اسامہ خان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں۔ انہوں نے شوبز کی دنیا میں ڈرامہ ’سانوری‘ سے قدم رکھا۔
گزشتہ ہفتے اسامہ خان کی فلم ‘نایاب’ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں اداکار نے اداکارہ یمنی زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔









